پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے تیار،عوامی نمائندے پُرجوش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کا بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے بڑا اقدام’پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بلدیاتی ایکٹ 2025ء کی منظوری دے دی، جسے باقاعدہ آئندہ پنجاب اسمبلی کے سیشن میں منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد ایکٹ بن جائے گا۔ حکومت فروری یا اپریل 2026ء میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیار۔ حکومت پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 22 سے 25ہزار آبادی پر مشتمل یونین کونسل ہو گی اور یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی الیکشن کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہر یونین کونسل سے 9جنرل کونسلرز کا براہ راست انتخاب کیا جائے گا اور امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے 9کونسلرز کو کامیاب قرار دیا جائے گا جو کہ یونین کونسلز میں اقلیتی’ 2خواتین’ یوتھ کونسلر اور لیبر کونسلر کا بھی انتخاب کریں گے۔ کامیاب ہونے والے جنرل کونسلرز ایک چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کرینگے ‘چیئرمین’ وائس چیئرمین’ وائس چیئرمین جو کہ میٹروپولیٹن کارپوریشنز کیلئے میئر’ میونسپل کارپوریشن’ تحصیل میونسپل کارپوریشن اور ٹائون کمیٹیوں کے سربراہان کا انتخاب کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں