پیرا فورس کی DC آفس ٹوبہ میں تقریب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس ویژن کے تحت قائم کی جانے والی پیرا فورس کی فارمل کمانڈ سلامی پریڈ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔ پیرا فورس کے نوجوانوں نے شاندار سلامی اور مارچ پاسٹ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیرا فورس کا قیام وزیر اعلی کی ہدایت پر عمل میں آیا تاکہ پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات اور دیگر انتظامی امور میں موثر انفورسمنٹ ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فورس کو مختصر مدت میں وسائل سمیت فعال کر دیا گیا ہے اور حکومت کو اس فورس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔محمد نعیم سندھو نے کہا کہ فورس کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ افسران و جوان اپنے فرائض دیانتداری، نظم و ضبط اور پروفیشنل انداز میں انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں