فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے سب انسپکٹر رانا محمد علی کو ایس ایچ او تھانہ ریلبازار تعینات کر دیا، جبکہ سابق ایس ایچ او انسپکٹر عبدالجبار کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ پیپلزکالونی تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونے والوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔




