سمندری (بیوروچیف) تحفظ عقیدہ ختمِ نبوت سب مسلمانوں کی میراث ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کیلئے سنگ میل قرار دیا ہے یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے باعثِ فخر ہے پاکستانی قوم کیلئے یہ سب سے بڑا اعزاز ہے کہ اللہ تعالی نے اسے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے منتخب کیا ان خیالات کا اظہار انجمن اہلحدیث مر کزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس سمندری کے زیر اہتمام منعقدر ہونیوالی 61ویں سالانہ عظیم الشان فقید المثال سیرت شافع محشر ۖ کانفرنس فاروق اعظم گھنٹہ گھر چوک سمندری میں عظیم سکالر پرو فیسر ڈاکٹر حماد لکھوی،مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی مولا نا عبدالرشید حجازی،، حضرت مولا حافظ محمد یوسف پسروری، حضرت مولا نا محمد ناصر مدنی،، حضرت مولا نا قاری احمد حسن ساجد نے کیا کانفرنس کی صدارت امیر انجمن اہلحدیث نہر بازار چوہدری عمر حیات نے کی اس موقع پر مر کزی جمعیت اہلحدیث سٹی سمندری کے امیر و ناظم نشرو اشاعت انجمن اہلحدیث نہر بازار مرزا محمد سعود، صوبائی نائب امیر مر کزیہ رانا ثنا اللہ اسد، سابق امیر مر کزیہ تحصیل سمندری حکیم عبدالحفیظ تبسم، چوہدری عمار اسلم، چوہدری ثقلین گجر، چوہدری بشارت علی بٹر، قاری عامر شہزاد، حکیم ظفر عباس، ملک ندیم رضا،عتیق الرحمان رندھاوا، مرزا ابتسام، قاری محمد حنیف، مرزا محمد محسن سمیت دیگر علمائے کرام و معززین علاقہ کی بڑی تعداد مو جود تھی مقررین نے کہا عقیدہ ختم نبوت ایمان کا مسئلہ ہے یہ کسی جماعت یا مسلک یا کسی فرد واحد کا کوئی فروعی مسئلہ نہیں۔ اس کے اوپر اسلام کی عمارت کھڑی ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنا سب کچھ قربان کریں گے لیکن عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت ناموس رسالت اور ناموس صحابہ و اہل بیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔پاکستان کی بقا صرف اسلام کے نفاذ میں ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اسمبلی کے فلور پر اور عوامی اجتماعات میں ہر جگہ چاہے اسمبلی ہو یا بازار ہو یا مسجد کا ممبر و محراب ہم نفاذ اسلام کا مطالبہ کرتے آئے ہیں اور کریں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا یہ تاریخ ساز معاہدہ نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرے گا بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور تحفظ کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کرے گا حرمین شریفین اور روضہ رسول ۖ کی حفاظت سے بڑی سعادت کوئی نہیں ہو سکتی، اور یہ اعزاز پاکستانی فوج کو حاصل ہونا پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے پر سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر مبارک باد کے مستحق ہیں اسی طرح سمندری کی تاریخ میں 61ویں سالانہ سیرت شافع محشر کانفرنس کانفرنس کے مثالی فقید المثال اجتماع پر انجمن اہلحدیث و مر کزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کر تے ہیں کانفرنس کے اختتام پر عظیم سکالر مولا نا عبدالشکور لدھیانوی نے نے اجتماع میں موجود عوام اور علما کرام انتظامیہ کاشکریہ اداکیا۔




