ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق، تین افراد شدید زخمی مقامی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اپنے قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا’ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن ظفر چوک روڈ احسان چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیان تصادم کا افسوس ناک واقع پیش آیا ظفر چوک روڈ احسان چوک کے قریب رکشہ لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار ایک شخص بابر سکنہ بنگلہ چوک موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد توصیف، اشتیاق، اللہ دتہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا مقامی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنے قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا




