ایئر پورٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد۔ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی بڑی کارروائی’ ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض ایس آئی معہ سید نسیم عباس اے ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم عرف چنو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 40 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ فیصل آباد پولیس معاشرے کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں