ریلوے کراسنگ پھاٹک نہ ہونے پر کار اور ٹرین کا تصادم

چنیوٹ (نامہ نگار)ٹرین اور کار میں خوفنا ک حادثہ، بڑا سانحہ ٹل گیا چنیوٹ کے نواحی علاقے لالیاں میں ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث ایک کار اور مال بردار ٹرین میں خوفناک تصادم ہوا۔ فیصل آباد سے سرگودھا جانے والی مال گاڑی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی کہ اچانک کار اس کی زد میں آ گئی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔حادثے کے وقت کار میں موجود شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر پھاٹک والی کراسنگز پر فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے خطرناک واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں