CCDاور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ،ایک ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

چنیوٹ (نامہ نگار)سی سی ڈی اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقابلہ۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو چوری۔ ذکیتی و راہزنی کے 20 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا سی سی ڈی کے مطابق بھوانہ کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسایکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاتو موٹرسایکل سواروں نے پولیس پارثی پر فارنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گرفتار ملزم کی شناخت مختار احمد عرف موکھی کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ مقابلے کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ اور پولیس کی سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ سے ایک غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ سی سی ڈی ذراع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثنائ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )سی سی ڈی سرکل گوجرہ کی پولیس کارروائی کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عاطف علی عرف آتو ولد امین سکنہ چک نمبر 315 ج ب کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق انچارج سی سی ڈی گوجرہ انسپکٹر وسیم سرور کی قیادت میں پولیس ٹیم مونگی بنگلہ مرید والا روڈ نزد بس اسٹاپ چک نمبر 248 ج ب پر موجود تھی کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان سامنے سے آئے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری کے تحت چند جوابی فائر کئے گئے ،جس کے بعد سرچ کے دوران ملزم عاطف عرف آتو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا، جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے دو درجن کے قریب مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی انسپکٹر فریاد چیمہ نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی اور کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھا اور اس کی ہلاکت سے شہریوں کو بھی اطمینان نصیب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں