ٹرک نے سٹرک کنارے سوئے افراد کو کچل ڈالا’9جاں بحق

شکارپور (نامہ نگار) شکارپور میں منی ٹرک نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔آلو اور پیاز سے بھرا منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑا، بچوں اور خواتین سمیت9افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلی حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ، 6 سالہ پیاری اور 17 سالہ منی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں سلیمان خمیسو، اویس اور وجے شامل ہے، افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں