CCDکا مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سی سی ڈی نے مکوآنہ کے قریب مبینہ مقابلہ میں ایک اور ریکارڈ یافتہ ڈاکو کو پار کر دیا، مرنے والا اشتہاری طفیل عرف گودھا 58 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی مکوآنہ سب انسپکٹر فاروق ناظر نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ 209 رب قبرستان کے قریب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ ایک گولی کانسٹیبل صائم عطا کو لگی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے زخمی نہ ہوا۔ سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو بری طرح زخمی ہو گیا جسکی شناخت طفیل عرف گودھا ولد رحیم بخش سکنہ راجن پور کے نام سے ہوئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا اشتہاری ڈاکو طفیل 58 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں