چھت گرنے سے 4افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) ڈجکوٹ روڈ پر مظہر ٹائون میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بہنیں بھائی سمیت 4افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ تا 79 روڑ پر واقع مظہر ٹائون میں اکبر علی کے خستہ حال مکان کی دیوار کو سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی۔ ملبے تلے دب کر 17سالہ راحیلہ دختر اکبر علی’ 7سالہ زارا فاطمہ دختر اکبر علی’ 2سالہ بلال ولد اکبر علی اور 27سالہ نبیلہ زوجہ سجاد بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں