PFAکا چھاپہ،1370 کلو مضر صحت گوشت برآمد

گوجرہ (نامہ نگار)فوڈ اتھارٹی کا میٹ ہائوس پر چھا پہ 1370 کلو مضر صحت گوشت برآ مد ۔ فوڈ ارتھارٹی کی ٹیم کو اطلا ع ملی کہ محلہ رحما ن پورہ نیو پلا ٹ میں کچھ افراد میٹ ہائوس بنا کر مختلف شہرو ں میں گوشت سپلا ئی کرنے کا دھندہ کرتے ہیں جس پر فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر انہیں رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور میٹ ہائوس نے ایک ہزار تین سو ستر کلو مضر صحت گو شت برآ مد کرلیا جس کو انسا نی صحت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے تلف کردیا اور میٹ ہا ئوس کے مالک کے خلاف تھا نہ سٹی گوجرہ کو آ گاہ کردیا گیا جنہو ں نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں