رواں سال316خطرناک گینگز گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون جاری، آر پی او ذیشان اصغر کی سربراہی میں ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2025 کے دوران 316خطرناک گینگز گر فتا ر کیے گئے ان گینگز میں ملو ث 819 ملزما ن کو گرفتار کیا گیا جسکے نتیجے میں 2914 مقدما ت یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے 73 وہیکلز ،1310 موٹرسا ئیکلز، 96 تو لے طلائی زیور ات،289عدد موبائل فون،373مویشی اور تقریبا2.1بلین روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف5194مقدمات درج کرتے ہوئے5206ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس 2419 کلوگرام، آئس 81 کلوگرام، شراب 71278 لیٹر، افیون 282 کلو گرام اور ہیرون423کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل3726،ریوالور27، بندوقیں 281، کلاشنکوف 107، رائفلیں 281اور15473گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ کے خلاف 290مقدمات درج کرتے ہوئے308ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے 34129کائیٹس اور 1430ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔انسداد جرائم کو کنٹر ول کر نے کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے2714اور کیٹگری Bکے6257مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے445اور کیٹگریBکے5083عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔ رواں سال2025میں سال 2024کے مقابلے میں سنگین جرائم میں واضح کمی آئی جس میں رابری معہ قتل میں 37%،ڈکیتی میں 67%،رابری میں 35%، موٹر سائیکل چوری میں 24%،موٹر سائیکل چھیننامیں 35%کمی ہوئی سال 2025 میں ٹوٹل سنگین جرائم کی شرح سال 2024 کے مقابلے میں 29% کم رہی جو گزشتہ سال کی نسبت ایک بڑی کامیابی ہے اور پولیس کی بروقت کاروائیوں، موثر حکمت عملی او ر عوام کے ساتھ مضبوط رابطے کا نتیجہ ہے۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ پولیس پٹرولنگ کو نتیجہ خیز،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرمان سے پوچھ گچھ کا عمل اختیارکر تے ہو ئے جرائم میں کمی لائی جائے۔مزید انہوں نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں