پیپلز پارٹی سمیت سب اتحادی ایک صفحہ پر ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سمیت سب اتحادی ایک صفحہ پر ہیں کوئی سیاسی اختلاف نہیں کبھی تنقید اورکبھی تقلید مگرتکلیف کوئی بھی نہیں ۔ گھروں میں برتن کھڑکتے رہتے ہیں اس کا کسی کوفائدہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میثاقِ جمہوریت کے مطابق چل رہی ہیں۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اورفیلڈمارشل نے ملک اورقوم کے مفادمیں جوحکمت عملی اختیار کی ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت میں مزیداضافہ ہواہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب میں تعمیر و ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر متحرک ہوکر کام کررہی ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کوسازش کے تحت اقتدارمیں لایاگیاتھااس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا جس کا خمیازہ موجودہ بھگت رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ملک اورعوام مشکلات سے نکل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں