بلاول ‘مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے پیپلز پارٹی کے جیالو ں کو اخلاقی اقدار کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خودوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکر د گی کا اعتراف کررہے ہیں جبکہ جیا لے تنقیدکررہے ہیں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکرد گی کی تقلید کرنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی صرف کابینہ کاحصہ نہیں مگرصدارت اور گورنرشپ مسلم لیگ ن اوردیگر اتحادیوں کی وجہ سے ہے۔ فیصل آبادمیں مریم نواز شریف نے پنجاب اورپنجاب کے عوام کے خلاف بات کرنے والوں کو گھر تک چھوڑ نے کی بات کی اورحدودو قیودکامشورہ دیا اس کے باوجود وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے ایوان میں معزرت بھی کی اس کے بعد پیپلز پارٹی کوالفاظی جنگ نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں سب سے آ گے ہیں باقی صوبوں کو تنقیدکی بجائے تقلید کرنی چاہئے۔ ہم پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت جماعت کے ہر رہنمائوں کی عزت اورقدر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں