تاندلیانوالہ میں دن دیہاڑے کمیشن ایجنٹ کو لوٹ لیا گیا

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ ممتاز آباد گلی نمبر 2میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جس میں تین نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے ایک کمیشن ایجنٹ کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق محمد حسین جو سبزی منڈی تاندلیانوالہ میں کمیشن ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، موٹر سائیکل پر منڈی سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے جب وہ محلہ ممتاز آباد کی گلی نمبر 2 میں پہنچے تو اچانک تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور انہیں روک لیا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محمد حسین سے 6 لاکھ روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، جس پر تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے، جبکہ شہریوں نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں