وارداتیں عام،پولیس ناکام،70وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادڈاکوئوں اور چوروں کو آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید70مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے سماج دشمن لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا، 6خواتین اور 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ جمیل ٹائون کی(ز) کو اوباش ملزمان ارسلان اور ریحان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے، رضا آباد کے علاقہ بابر کالونی کے محمد علی نے بتایا کہ اوباش ملزم اشفاق نے اس کی اہلیہ(ن)، ملت ٹائون کے علاقہ عرفان آباد کی نازیہ پروین کی بیٹی (ش) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ 161ر۔ب کے محسن کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، سمن آباد کے بابر کی اہلیہ (الف) دوائی لینے جنرل ہسپتال گئی واپس نہ آئی’ جڑانوالہ کے علاقہ55گ ب کے امجد کی بیٹی(ع) کو نامعلوم ملزمان، رضا آباد کے علاقہ219ر۔ب کے عدنان کا بھائی شہزاد اور ساندل بار کے علاقہ 31ج ب کے لیاقت علی کا جواں سالہ بیٹا صابر علی گھر سے سودا سلف لینے نکلے، واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بلوچنی کے علاقہ97ر۔ب جوہل کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے شہری شاہد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی کار چھین کر فرار ہو گئے’ زرعی یونیورسٹی کے قریب عبدالمنان سے لیپ ٹاپ، لاری اڈا میں وسیم ریاض کے رکشہ سے 90ہزار کا کپڑا چوری، گوبند پورہ کے حسن کی شاپ سے سامان چوری، علی گارڈن کے قیصر شہزاد کے گھر سے سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب آسیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، یوسف آباد کے بابر مسیح سے نقدی وفون، بولیدی جھگی کے قریب بلال سے25ہزار وفون، نگہبان پورہ میں اشفاق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، شیخوپورہ روڈ پر شہباز سے1لاکھ 33ہزار، 49ج ب کے خلیل سے نقدی وفون، 8ج ب کے ظہیر سے فون، 7ج ب کے شاہد علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 202ر۔ب کے عدیل کی دکان لوٹ لی، مسلم ٹائون سرگودھا روڈ کے سیف الرحمان سے نقدی وفون، شیخوپورہ روڈ پر مانانوالہ کے عمران سے نقدی’ طلائی زیورات لوٹ لئے، غازی آباد کے قریب مقبول کے بھائی سے نقدی وفون، 191ر۔ب کے ممتاز علی سے 10ہزار وفون، 169ر۔ب کے رضوان کے گھر سے 3بکرے، ناولٹی پل کے قریب سفیان سے جھپٹا مار کر فون، مظفر کالونی کے علی حمزہ سے 75ہزار، 80ج ب کے حسیب الرحمن سے10ہزار وفون، 70ج ب کے عثمان قیصر سے2لاکھ وفون، گارڈن ٹائون کے حارث سے نقدی وفون، نواز پارک کے قریب نزاکت علی سے 12ہزار و فون،257ر۔ب کے اکبر کی حویلی سے مویشی چوری،سہیل آباد کے ابو سفیان کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، جواد ٹائون کے علی حسن سے15ہزار، 296ر۔ب کے حسن رضا کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 235ر۔ب کے سیف اللہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 296ر۔ب کے طاہر سرفراز کے ڈیرہ سے سامان ،بھٹہ سٹاپ کے علیم سے نقدی وفون چھین لیا، 244ر۔ب کے وسیم عباس سے15ہزار ، 235ر۔ب کے تنویر حسین سے 80ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر عرفان سے نقدی وفون، 119گ ب کے مدثر کے ڈیرہ سے سامان چوری، 116گ ب کے حسن رضا سے5ہزار وفون، 357گ ب کے آصف رضا سے سوا لاکھ و فون،283گ ب کے ریاض احمد کی حویلی سے 3بکرے چوری، 147گ ب کے شہزاد سے 15ہزار وفون،74ر۔ب کے غلام مصطفی کے ڈیرہ سے مویشی، 73ر۔ب کے منظور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، 408گ ب کے دانیال سے 6لاکھ،452گ ب کے طارق سے رکشہ چھین لیا، 598گ ب کے ےٰسین کی حویلی سے مویشی چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے اکرم سے35ہزار و فون،553گ ب کے ذیشان سے مویشی چھین لئے، بلال ٹائون کی نصرت بی بی کا گھر لوٹ لیا، 49گ ب کے محمد علی سے نقدی وفون، 529گ ب کے افضل کے گھر سے سامان چوری، 52گ ب کے ذوالفقار سے سوا لاکھ، 219گ ب کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے مویشی چوری، پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں موٹر مارکیٹ سے بوٹا، ڈی گرائونڈ سے عثمان، کوہ نور فلیٹ سے مدثر حسین، نشاط آباد کے ضیاء الرحمن، باوا چک کے حسیب الرحمن، 64ج ب کے غلام نبی، 67ج ب کے رضوان، سدھار سے غلام نبی، روشن والا کے اسد علی، راجہ غلام رسول نگر سے آصف، 240گ ب کے علی رضا، واٹر ورکس جڑانوالہ سے عامر، 112گ ب کے غوث،39گ ب کے رفیق، 374گ ب کے فاروق، صدیق میڈیکل سٹور سے آصف علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں