اچانک گولی چلنے سے 11سالہ لڑکا زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پستول کیساتھ کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے 11سالہ لڑکا بری طرح زخمی ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 102 گ ب جڑانوالہ کے رہائشی عمیر خان کا 11سالہ بیٹا سبقت خان گھر میں پڑے ہوئے پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور گولی اسکی ٹانگ میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ نے کمرہ میں دیکھا تو وہ خون میں لت پت پڑا ہوا تھا، جسے فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں