طلبہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور ان تک خوراک پہنچے کے لیے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرا ئیلی بربریت کے خلاف نجی سکول کے ننھے طلبا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا طلبا نے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف نعرے بازی بھی کی تفصیلات کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور ان تک خوراک پہنچنے کے لیے جانا والے جہاز پر اسرائیلی بربریت کے خلاف رولرز گرائمر سکول کے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ کیا آگیا ننھے طلبا نے اسرائیلی بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ اس موقع مظاہرہ کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فوٹیلا میں نہتے لوگ غزہ کے مظلوموں کے لیے کھانا اور راشن لیکر جا رہے تھے دنیا اسرائیل کی دہشت گردی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام افراد کو فی الفور رہا کیا جائے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور سینٹر مشتاق احمد سمیت دیگر افراد کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں