اسرائیل کی دہشتگردی پر بڑی طاقتیں خاموش کیوں ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدرمیاں آصف اسلم نے کہا کہ اسرائیلی وحشیانہ دہشت گردی پر دنیا کی بڑی طاقتیں خاموش کیو ں ہیں؟ مشر ق وسطی ہی نہیں پوری دنیا اسرائیلی انتہا پسندی اور درندگی کی زد میں ہے اسرائیلی درندگی کو ایک سال مکمل ہو چکا اب تک41 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی معصوم بچے و خوا تین شہید ہو چْکے ہیںلیکن عالمی برادری کا ضمیر نہ جاگا، اور نہ ہی مسلم حکمرانوں نے اپنی مجرمانہ خاموشی توڑی غزہ کی صورتِ حال پر دنیا بھلے خاموش رہے مگر پاکستان کی تاجر برادری اور عوام خاموش نہیں رہ سکتی۔ فلسطین میں قتل عام کی صورت میں نسل کشی کا جو سلسلہ امریکی سر پرستی میں شروع ہوا اسکا دائرہ اب لبنان شام ،یمن ،عراق اور دوسرے ممالک تک پھیل چکا ہے کو ئی رو کنے والا نہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں عالمی ا من کے علمبر داروں اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر تمہاری غیر ت کب جاگے گی؟ انہوں نے کہا ہا ئے افسوس مسلمانوں کا سب سے بڑا خیر خواہ سعودی عرب سمیت او ائی سی کی تنظیم نظریہ ضرورت کے تحت خاموش تما شائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ شرم ناک ہی نہیں قا بل مذمت ہے۔ہم اپنے مظلوم فسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے تاجر برادری اور عوامفلسطین کے مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کر رہی ہے اور آخری دم تک اسرائیلی درندگی کیخلاف احتجاج کرتی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں