پر امن امدادی قافلے پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹریشیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹر ی میاں ریاض شاہداور سینئر تاجر رہنما ئو ں نے غزہ جانیوالے پر امن امدادی قافلے اسرائیلی فورسز کے حملے اور سینیٹر مشتاق احمدسمیت سینکڑوں افرا د کی گرفتاری کی مذمت اور نام نہاد امن معاہدہ کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں محصور مرد و خواتین اور معصوم بچوں کی امداد روکنا بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیعالمی اداروں کواسکا نوٹس لینا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک سال سے غزہ اور فلسطین میں تاریک کا بد ترین ظلم ڈھارکھا ہے اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجہ میں اب تک 50 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائدزخمی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اسوقت بھی عالمی اداروں اور عالم اسلام نے فلسطین کیلئے طاقتور حکمت عملی نہ اپنائی تو ہر مسلم ملک کوایک ایک کرکے عالمی استعماری ظلم ود ہشتگردی کا سامنا کرنا پڑیگا صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنے ایک اور بیان میںگلگت کے معروف عالم دین حضرت مولانا قاضی نثار احمد پر قاتلہ حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں