ایس ایچ او تھانہ روڈالہ کی بڑی کارروائی

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کی بڑی کارروائی،زیر حراست ملزم کے انکشاف پر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی 10کلو چرس برآمد،دوسرا سہولت کار بھی بے نقاب،تفصیلات کے مطابق ایس پی جڑانوالہ بختیار احمد کی خصوصی ہدایت پر تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او روڈالہ روڈ غازی عادل گلفام کی سربراہی اور انویسٹیگیشن آفیسر رائے عدنان مرزا کی نگرانی میں جاری کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 376/380کے تحت جسمانی ریمانڈ پر زیر حراست ملزم شامند علی ولد احمد علی قوم مسلم شیخ سکنہ 280گ ب نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ وسیع پیمانے پر منشیات فروخت کرتا ہے۔ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر سے 10پیکٹ چرس(وزن 10کلوگرام) برآمد کی گئی۔مزید تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ برآمد شدہ منشیات 275گ ب کے رہائشی بشیر ولد منشا لیتا ہے۔انویسٹیگیشن آفیسر رائے عدنان مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کے کھلے دشمن ہیں، ان کیلئے کسی قسم کی رعایت یا معافی نہیں ہو گی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں