اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے نہ ایسے فارمولے کا حصہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کر رہا اس لئے ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے ۔ اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے ہم نے اسرائیل جنگ بندی اور اس کے غزہ سے نکلنے کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد ڈپٹی وزیر اعظم نے اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے طور پر امریکی صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی فلسطین امن معاہدے پر پاکستان کے موقف کو بالکل دو ٹوک الفاظ میں پیش کر کے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کریں گے نہ ہی ایسے کسی فارمولہ کا حصہ بنیں گے غزہ امن معاہدہ کا 20 نکاتی فارمولہ سے ہم لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی قافلہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے اور اس پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے پاکستان تمام گرفتار شدہ پاکستانیوں کی رہا کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔ مریم نواز شریف جس طرح پنجاب کی عوام کی خدمت کر رہی ہیں اس پر پیپلز پارٹی کی تنقید درست نہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب حکومت پر بلاجواز تنقید کر کے اپنی کمی کوتاہیوں اور نالائقی پر پردہ نہیں ڈال سکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں