ورکشاپ کی دیوار مرمت کے دوران برآمدے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ورکشاپ کی دیوار مرمت کے دوران برآمدے کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 564گ ب پیراں والا میں قائم ورکشاپ کی دیوار کی مرمت کا کام کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ورکشاپ کے برآمدے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص اشرف جاں بحق جبکہ دوسرا شخص ریاض زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبی لاش کو نکال کر ورثا کے حوالہ کر دیا جبکہ زخمی ہونیوالے شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا اچانک ہلاکت پر پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں