کوئی معاشرہ ٹیچر کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ استاد کا مقام حیثیت اور اہمیت بہت بلند و اعلی ہے ٹیچر ایک مسلمہ حقیقت ہے ،کوئی بھی معاشرہ اور ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک کے وہ اپنی قوم کے اساتذہ کو اعلی مقام نہ دے سکے، پیپلز پارٹی کی جانب سے و طن عزیز سمیت دنیا بھر کے اساتذہ اکرام کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں آج کے دن دنیا بھر کے اساتذہ کو ان کی محنت اور کاوشوں کیلئے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں’دنیا بھر میں اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں،کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم و کلیدی ہوتا ہے استاد وہ عظیم ہستی ہے جسکی بدولت ایک باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ ہمارے نبی رحمت حضرت محمد مصطفی کریم ۖ نے استاد کے احترام کوہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے،جو قومیں اساتذہ اور اپنے والدین کا ادب واحترام کرتی ہیں وہی کامیابی کی معراج تک پہنچتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی ٹیچرز ڈے کے موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے استاد کی تعلیمی میدان میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاجو قومیں اساتذہ اور والدین کا احترام نہیں کرتی وہ دنیا میں ذلت و رسوائی سے دوچار ہوجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں