ضمنی الیکشنPP-115-116ن لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم تیز،ڈور ٹو ڈور رابطے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے دو صوبائی حلقوں میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے لیے میدان کھلا’ ابھی تک کوئی خاطر خواہ امیدوار سامنے نہیں آیا جس سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی115 اور پی پی116 میں 23نومبر کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ حلقہ پی پی115 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں طاہر جمیل اور پی پی116 میں رانا احمد شہریار خاں الیکشن لڑ رہے ہیں دونوں اپنے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم تیز کئے ہوئے ہیں اور ووٹرز سے ڈور ٹو ڈور رابطے کر رہے ہیں جس سے ان کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ پی پی115 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں طاہر جمیل کے مقابلہ میں سابق سیکرٹری بار رانا حکیم مرتضیٰ کا نام سامنے آیا ہے’ میاں طاہر جمیل کو بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور چوہدری عابد شیر علی کی حمایت حاصل ہے۔ چوہدری عابد شیر علی میاں طاہر جمیل کی انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ پی پی116 میں رانا احمد شہریار خاں کو سینیٹر رانا ثناء اﷲ خاں اور آٹھ بازاروں کے تاجروں کی حمایت حاصل ہے۔ فی الحال رانا احمد شہریار خاں کے مقابلہ میں صاحبزادہ حامد رضا کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حسن رضا الیکشن لڑیں گے اگر پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو پھر صاحبزادہ حسن رضا الیکشن نہیں لڑیں گے جس پر رانا احمد شہریار خاں کو بھی ضمنی الیکشن میں میدان کھلا ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں