PBCکے سالانہ انتخابات،فیصل آباد کی4نشستوں کیلئے20امیدواران میدان میں آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات 2026-27 کیلئے فیصل آباد کی چار نشستوں کیلئے 20 امیدوار میدان میں آ گئے، پولنگ یکم نومبر 2025ء کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہو گی۔ ڈسٹرکٹ بار میں امیدواروں کی جانب سے کمپیئن کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، وکلاء اپنے حامیوں کی کامیابی کیلئے سرگرم ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں فیصل آباد کی چار نشستوں کیلئے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جن میں معروف قانون دان امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ’ ریحانہ کوثر ایڈووکیٹ’ معظم عباس ایڈووکیٹ’ میاں مہران طاہر ایڈووکیٹ’ محمد عمران امین ایڈووکیٹ’ سکینہ بیگم چوہدری ایڈووکیٹ’ چوہدری ارشاد منیر ایڈووکیٹ’ محمد کلیم اختر ایڈووکیٹ’ رانا طارق محمود ایڈووکیٹ’ شہزاد بشیر چیمہ ایڈووکیٹ’ قیصر نذیر ساہی ایڈووکیٹ’ ایم این اے چنگیز احمد خان کاکٹر ایڈووکیٹ’ محمد اکرام ایڈووکیٹ’ محمد افضل ایڈووکیٹ’ ملک خالد شفیق ایڈووکیٹ’ چوہدری عبدالسلام ایڈووکیٹ’ میاں انوار الحق ایڈووکیٹ’ ملک خالد پرویز ایڈووکیٹ’ اختر علی ورک ایڈووکیٹ اور سرور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں