ٹریفک پولیس کی غفلت سے سمندری میں ٹریفک نظام بری طرحمتاثر

سمندری (بیورو چیف)ٹریفک پولیس کی غفلت اور ناقص حکمتِ عملی کے باعث شہر کا ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔ مرکزی شاہرا ہوں اور اہم کاروباری مراکز پر بے ہنگم اور غلط پارکنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کی سہولت کے بجائے صرف چالان کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ شہری حلقے اس صورتحال کو ٹریفک پولیس کی کھلی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ کچہری بازار، گھنٹہ گھر چوک،کچہری چوک، سول ہسپتال گیٹ پر ویگنوں ، رکشوں اور کاروں کی غلط پارکنگ نے ایمبو لینسو ں سمیت ٹریفک کے بہا کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کنٹرول کی بجائے زیادہ وقت کبڈی چوک بائی پاس پر ناکہ لگا کر چالان کرنے میں گزارتے ہیں جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی اصل ذمہ داری شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اورٹریفک نظامِ آمدورفت کو رواں رکھنا ہے، نہ کہ صرف جرمانے اکٹھے کرنا۔دوسری طرف تاجر برادری بھی ٹریفک پولیس کی اس بدانتظامی پر سخت نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کے باعث خریدار کاروباری مراکز تک آسانی سے نہیں پہنچ پاتے عوامی و سماجی حلقوں نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور ٹریفک پولیس کو شہر کے اندر مثر ڈیوٹی پر مامور کرنے کے ساتھ ساتھ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں