ایکسیئن فیسکو طیب ستار نے بیڈ منٹن کا ایونٹ جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکوکے ایکسئین طیب ستار نے 50 ویں آل واپڈا انٹریونٹ بیڈمنٹن ٹورنا منٹ میں نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے آفیسر عثمان طالب کو ہرا کر آفیسر سنگل کا ایونٹ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق آل واپڈا انٹریونٹ ٹورنامنٹ 5اکتوبر سے5ستمبر تک واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں فیسکو (فیصل آباد)، نیشنل گرڈکمپنی (این جی سی)، لیسکو (لاہور)، میپکو (ملتان)، گیپکو(گوجرانوالہ)، آئیسکو(اسلام آباد) اور کیسکو (کوئٹہ) کی میل، فی میل اور آفیسرزکی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آخری دن کھیلے گئے فائنل مقابلوں میں این جی سی نے مجموعی طورپر پہلی، گیپکو نے دوسری جبکہ فیسکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیسکو کے ایگزیکٹو انجینئر طیب ستار نے آفیسر سنگل کے ایونٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مقابلے میں این جی سی کے آفیسر عثمان طالب کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر، صدرفیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن فرخ آفتاب، جنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوی یشن رانا افضل اور سپورٹس آفیسر فیسکو محمد ساجد نے ایکسئین طیب ستار کو آفیسر سنگل میں پہلی اور مجموعی طور پر فیسکو ٹیم کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باددی ہے اور امید ظاہر کی کہ فیسکوبیڈمنٹن ٹیم مزید لگن اور جیت کے جذبے ساتھ مستقبل میں زیادہ محنت کرے گی اوراگلے انٹریونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔ اس موقع فیسکوسپورٹس آفیسرمحمد ساجد نے فیسکوبیڈمنٹن ٹیم کو ہدایت کی ہ وہ آئندہ مزید پریکٹس اور محنت کریں تاکہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے فیسکو کا نام مزید روشن کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں