نامعلوم مسلح افراد کا گھر میں گھس کراہلخانہ پر تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نواحی گائوں کلر آبادی 605گ ب کے رہائشی ناصر عباس ولد بشیر احمد قوم وٹو نے تھانہ بہلک پولیس کو درخوا ست دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ مورخہ 13 ستمبر 2025کو شام تقریباً 4بجے اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ فضل عباس ولد حسین، نواز ولد اکبر علی، آصف ولد ذوالفقار، عنایت عرف ضابطہ ولد نور محمد، صابر ولد نور، بابر ولد زبیر، مظہر ولد نور قوم وٹو، ناصر ولد نور قوم وٹو اور چار نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو کر حملہ کر دیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزم عنایت عرف ضابطہ نے للکارا کہ ”گھر بنانے کا مزہ چکھا دو”، جس پر نواز ولد اکبر نے سوٹے سے وار کیا جو اس کے سر پر لگا اور شدید زخم آیا، بعد ازاں فضل عباس نے بھی سوٹے سے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔ دیگر ملزمان نے بھی اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔شور سن کر اہلِ محلہ وسیم ولد انور، عمیر ولد طفیل اور دیگر موقع پر پہنچے جنہوں نے بیچ بچا کیا اور متاثرہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ THQاسپتال تاندلیانوالہ میں میڈیکل رپورٹ MLCنمبر 809/25جاری کی گئی۔ناصر عباس نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا پرانا گھر دریا میں گر گیا تھا اور وہ موجودہ جگہ پر رہائش پذیر ہے لیکن ملزمان زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اسی رنجش کی بنیاد پر یہ حملہ کیا گیا۔متاثرہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ پولیس کے مطابق 15 پر کال موصول ہونے پر نفری موقع پر پہنچی اور واقعے کی تصدیق کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں