اساتذہ ہمارے معاشرے کیلئے مشعل راہ ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی شخصیت مہر ظفر فتیانہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک استاد نہ صرف علم کا چراغ جلاتا ہے بلکہ کردار سازی، اخلاقیات اور قومی شعور کی روشنی بھی نئی نسل تک منتقل کرتا ہے ۔مہر ظفر فتیانہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جن کی بدولت آج ہم باشعور، تعلیم یافتہ اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور باکردار اساتذہ میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں عزت، مقام اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مزید دلجمعی سے قوم کی خدمت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں