پریم یونین ریلوے ملازمین کیساتھ محکمہ کا ناروا سلوک برداشت نہیں کریگی،شیخ محمد انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور سے ریلوے ڈپلومہ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے انتظا میہ کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس کے ذریعے سلیکشن گریڈ بی ایس 16کی ڈی پی سی کو کینسل کرنے کا غیرقانونی فیصلے پر غور و خوض و مشاورت کی گئی اور اس غیرقانونی نوٹیفکیشن کو کینسل کروانے کے لیے پریم یونین او ر ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کا مشترکہ جدوجہد کرنیکا اعلان کیا گیا۔شیخ محمد انور کے ساتھ وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، صدر لاہور ڈویژن فیاض شہزاد،ڈویژنل صدر پشاور انور علی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت خرم منظور شامل تھے۔ ڈپلومہ ایسو سی ایشن کے وفد میں مقصود بٹھی، سید ضمیر کاظمی، محمد رشید، سید انوار خیدر بابر، محمد نوید، نجم ثاقب و دیگر شامل تھے۔ اس غیرقانونی نوٹیفکیشن کے ذریعے1992سے دیا گیا سلیکشن گریڈ بی ایس16کو10 سال سروس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جس کا سپریم کورٹ کے15اکتوبر2023کے فیصلے میں کوئی ذکر نہیں۔شیخ محمد انور نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کا25ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے سینکڑوں خاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریم یونین ان ملازمین کو بے اسرا اور تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ ریلوے انتظامیہ کے غیرقانونی فیصلے کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور اعلی عدلیہ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد نے ڈپلومہ انجینئر کے خلاف ریلوے انتظامیہ کے اس ناراوا رویئے پر پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی طرف سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ریلوے کے ڈپلومہ انجینئر مستقبل میں پریم یونین کے ہر اول دستہ کے کا کردار ادا کریں گے جس پر شیخ محمد انور نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں