ٹیچر کو تحائف دینے پر ہیڈ مسٹریس برہم،طالبات پر تشدد،کلاس سے نکال دیا

ڈجکوٹ (نامہ نگار) ہیڈ مسڑیس نے41 طالبات کو تشدد کرکے سکول سے نکال دیا ،کلاس رومز کو تالا لگا دیا ، ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر265ر،ب کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں پر کلاس دہم کی طالبات نے ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اپنی ٹیچر آمنہ کو تحائف پیش کئے اور کیک کاٹا ،اس تقریب پر ہیڈ ٹیچر فاخرہ طیش میں آگئیں اور اس نے بچیوں پر بہیمانہ تشدد کیا اگلے روز بچیاں دوبارہ سکول آئیں تو چوکیدار نے بچیوں کو سکول میں داخل نہ ہونے دیا بچیاں دھوپ میں کھڑی رہیں بچیوں کے والدین سکول آگئے اور شدید احتجاج کیا ہیڈ ٹیچر فاخرہ نے والدین سے بھی ناروا سلوک کیا اور بچیوں کا داخلہ روکنے کی دھمکیاں دیں دو بچیوں کی تشدد کی وجہ سے حالت خراب ہے ،ڈی او وسیم بھی موقع پر آگئے انہوں نے بچیوں کو سکول میں کلاس روم میں بٹھایا اور ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ والدین کی شکایت پر فوری سکول پہنچا ہوں اور سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں