کرپشن کے الزام میں دو کانسٹیبلان معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبز ا د ہ بلال عمر نے کرپٹ اور اختیارات میں تجاوز کرنے والے تھانہ صدر سمندری کے دو کانسٹیبلان کو معطل کر دیا۔ ڈی ایس پی سمندری کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر سمندری میں تعینات کانسٹیبلان بلال اور عاطف نے مبینہ طور پر ایف آئی آر میں ٹمپرنگ کر کے طالب علم نعمان کو جھوٹے مقدمہ میں نامزد کر کے بھاری رقم ہتھیالی تھی اور مذکورہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جس پر دوران انکوائری پولیس کانسٹیبلان قصور پائے گئے تو ایس پی صدر ڈویژن کے کانسٹیبلان کو معطل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں