ڈسٹرکٹ مینجر پی آئی اے فیصل آباد شاہد حسین کا چیمبر آف کامرس کا وزٹ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے فیصل آباد محمد شاہد حسین کا پیسنجر سیلز منیجر ساجد مقبول اور سینئر ایس پی او کارپوریٹ نارو مبشرکے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ،نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ سے ملاقات ،مبارکباد دی ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے فیصل آباد محمد شاہد حسین نے پیسنجر سیلز منیجر ساجد مقبول اور سینئر ایس پی او کارپوریٹ نارو مبشر کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرسنیئر نائب صدر نوید اکرم شیخ ،نائب صدر عاصم منیر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں تاجروں اور صنعتکاروں کے قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا جس پر ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے فیصل آباد محمد شاہد حسین نے ان مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی اور کہا کہ فیصل آباد صنعتی شہر ہے پی آئی اے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام سہولیات دے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں