چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے متحرک

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسرشہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے متحرک ۔ گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید راناشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہا ؤ کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ارم ناز اور ڈی ایس پی ٹریفک کوتوالی سرکل عرفان رشید ،چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران سڑکوںپر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز سے ملاقات کرتے ہوئے ڈیوٹی اچھے طریقے سے کرنے کی ہدایات دیں ۔ سڑکوں پر ٹریفک کی بہتر روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس فیصل آباد کا ہر افسر اور جوان ہمہ وقت کوشاں ہے۔شہریوں کو سڑکو ں پر ٹریفک کے حوالے سے بہترین سہولتیں مہیا کر نا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں