DS ریلوے کا فیصل آباد تا شورکوٹ سیکشن کا معائنہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے فیصل آباد تا شورکوٹ سیکشن کا موٹر ٹرالی کے ذریعے تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل اور اسسٹنٹ افسران کے علاوہ دیگر ریلوے عملہ بھی ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ تھا۔ انسپیکشن کے دوران ڈی ایس ریلوے نے سیفٹی کے حوالے سے ٹریک کی فٹنس، الائنمنٹ، گیج، کروز (Curves)، پیکنگ، ٹریک لیول اور نٹ بولٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ لیول کراسنگ گیٹس، وے اینڈ ورکس سمیت ٹرین آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے نے سیکشن پر ٹرین سروس، سیکشن پر یوٹیلٹی سمیت دیگر اخراجات و آمدن کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹرین آپریشن سیفٹی سے متعلق اسٹاف سے سوالات بھی پوچھے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گنجان آبادی والے علاقوں میں ٹریک کو دونوں اطراف سے محفوظ بنانے کیلئے موقع پر افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے اسٹیشنوں کا آپریشنل ریکارڈ چیک کرنے سمیت اسٹیشنوں کی عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ ٹرین آپریشن سیفٹی کے حوالے سے گیٹ مین سے براہِ راست فون پر بات کرکے اسٹیشنوں کا کمیونیکیشن سسٹم کا جائزہ لیا۔انسپیکشن کے دوران انہوں نے انکروچمنٹ کے خاتمے سے متعلق بھی متعلقہ حکام کو واضح احکامات دیئے جبکہ اس موقع پر گوجرہ ریلوے اسٹیشن پر زیر تعمیر انڈرپاس کا بھی معائنہ کیا۔ڈی ایس ریلوے نے مختلف اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے سہولیات، انتظار گاہوں کی حالت، واش رومز میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی ایس ریلوے نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مزید بہتری کے حوالے سے احکامات دیے گئے۔ ڈی ایس ریلوے نے فیصل آباد اور ڈبانوالہ ریلوے اسٹیشنوں پر پودے بھی لگائے اور دعائے خیر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں