ڈاکو بے قابو،مزید52مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 52 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو’ 3خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق روشن والا کے علاقہ 256 رب کی ثریا بانو نے بتایا کہ اوباش ملزم فیصل نے گھر داخل ہو کر اسکی بیٹی (ع)’ ڈجکوٹ کے علاقہ 268 رب کے ثناء اﷲ کی بیٹی (م) کو ملزمان اکرم وغیرہ’ ستیانہ کے علاقہ 90 گ ب کے امیر کی بھتیجی (ش) کو ملزمان قمر وغیرہ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ صدر کے علاقہ 225 رب کے انور مسیح کی بیٹی (آ) کو نامعلوم ملزمان’ جڑانوالہ کے علاقہ گلشن دستگیر کالونی کی حنیفاں بی بی کی بیٹی (آ) کو اکرم وغیرہ’ ترکھانی کے علاقہ 138 گ ب کے علیم امجد کی ہمشیرہ (ث) کو نامعلوم ملزمان اور چک جھمرہ کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کے مقصود کے بیٹے اقبال کو ملزمان ارسلان وغیرن نے گھر سے بلا کر اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب بلال سے جھپٹا مار کر فون’ امین پور بازار کے قریب حنیف احمد سے 30ہزار’ فون’ ڈرائی پورٹ کے قریب ذیشان سے نقدی’ فون’ 113 ج ب کے شاہد منظور سے 90ہزار’ فون’ 195 رب کے شہزاد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 189 رب کے عامر سے نقدی’ فون’ نورپورہ چکی سٹاپ کے قریب سلطان محمود سے موٹرسائیکل چھین لی’ گرین ٹائون کے قدیر حسین سے 20ہزار’ فون’ وحید پارک کے جاوید اقبال سے نقدی’ فون چھین لیا’ ایکس بلاک مدینہ ٹائون کے ندیم کے گھر سے سامان چوری’ جڑانوالہ روڈ پر آسیہ بی بی کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر 50ہزار نکلوا لئے’ 47 ج ب کے عظیم سے نقدی’ فون’ سرگودھا روڈ میٹرو کے قریب ارشد محمود سے 30ہزار’ فون’ 7 ج ب کے شاہ زیب سے نقدی’ فون’ 228 رب کے ناصر علی کے گھر سے مویشی چوری’ 209 رب کے شجاعت سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 209 رب کے عنصر سے سوا لاکھ’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ رشید چوک سمن آباد کے قریب نبیل سے 1لاکھ’ سمن آباد کے قریب شہروز سے نقدی’ فون’ 128 گ ب کے اشفاق سے نقدی’ فون’ 61 گ ب کے ادریس سے 25ہزار’ 234 گ ب کے قمر عباس کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری’ 39 گ ب کے وقاص سے موٹرسائیکل’ 39 گ ب کے اکرم سے 83ہزار’ کلائی گھڑی چھین لی’ 377 گ ب کے مجتبیٰ کے گھر سے سولر پلیٹس چوری’ 381 گ ب کے عطاء سے 28ہزار’ فون’ 229 رب کے صابر حسین سے 30ہزار’ فون’ 74 رب کے پرویز سے 70ہزار’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے بابر سے 30ہزار’ فون’ موضع جسوکے کے اظہر کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 490 گ ب کے اجمل سے نقدی’ فون’ 221 گ ب کے انور حسین سے 20ہزار روپے’ فون’ 49 گ ب کے یٰسین کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے احمد عبداﷲ’ کچہری بازار سے عبیداﷲ’ جھنگ بازار سے شرجیل’ رشیدآباد کے اعظم’ 120 ج ب کے خرم شہزاد’ 131 رب کے بلال حفیظ’ 111 ج ب کے عبدالغنی’ 230 رب کے عبدالغفور’ چھوٹا بائی پاس کے عمار ریاض’ حسینیہ چوک سے آصف مجید’ بلال پارک سمن آباد کے وقار’ 210 گ ب کے عبدالمجید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں