SI حق نواز SHO تھانہ ڈجکوٹ تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزا دہ بلال عمر نے ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن سمیت 3افسران کو تبدیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ سب انسپکٹر طارق امیر کو پولیس لائن جبکہ ان کی جگہ سب انسپکٹر حق نواز کو ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ تعینات کر دیا۔ جبکہ تھانہ مریدوالہ سے سب انسپکٹر عامر شہزاد کو تبدیل کر کے انچارج انوسٹی گیشن تھانہ رضاآباد تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں