عدالت میں مثل جمع نہ کروانے پر ریٹائرڈ سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عدالت میں مثل جمع نہ کروانے پر ریٹائرڈ سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا’ تھانہ ملت ٹائون کے انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر نعیم عادل نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ نمبری 1721/22 بجرم 489F کی نعش سب انسپکٹر خضرحیات کے سپرد تھی اور اس نے 7جون 2023ء کو مدعی سے اصل چیک وصول کیا اور مثل میں لف نہ کیا اور نہ ہی چالان عدالت میں بھجوایا۔ بعدازاں مذکورہ سب انسپکٹر خضرحیات محکمہ سے ریٹائرڈ ہو گیا اور جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ اصل چیک گم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے عدالت میں چالان جمع نہ کروایا جا سکے۔ جس پر لاپرواہی’ عدم توجہ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر خضرحیات کیخلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں