الشاہ محمد علاؤ الدین قادری کا عرس مبارک10اکتوبر کو ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الشاہ محمد علائوالدین قادری، چشتی،شکوری رحمة اللہ علیہ وبزرگان سلسلہ کا عظیم الشان سالانہ عرس مبارک مورخہ 10اکتوبر2025 بروزجمعتہ المبارک بعد نماز مغرب زیرسرپرستی حضرت قبلہ صاحبزادہ الشاہ محمد نظام الدین قادری، چشتی، شکوری،علائی مدرسہ قادریہ، شکوریہ ملحق جامع مسجد رسولیہ رضویہ محلہ رسول پارک گلی نمبر19 فیصل آباد میں منعقد ہورہا ہے جس میں تلاوت قاری محمد سیف اللہ نعیمی، ذکر کلمہ شریف طلبہ مدرسہ قادریہ، شکوریہ،نعت حاجی ظہیر اختر میراں،منقبت صاحبزادہ محمد توصیف حیدر چشتی پیش فرمائیں گے جبکہ خصوصی خطاب جگر گوشہ افتخار ملت حضرت صاحبزادہ پیر سید ابرارالحسن زیدی شاہ کریں گے۔ اس موقع پر تکمیل قرآن کرنے والے طلبہ کی دستاربندی بھی ہوگی اور انہیں قرآن پاک کے خوبصورت تحائف سے نوازا جائے گا۔ محمد حسان شادمانی شکوری نے اہل اسلام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں