کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے والا گوگل کا اے آئی ماڈل تیار

کیلفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا جیمنائی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل بہت جلد آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کے کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو جائے گا۔وہ ماس کرسر کو گھمائے گا، چیزوں پر کلک کرے گا، فارمز یا فائلز میں ٹائپنگ کرے گا اور یہ سب کچھ وہ اس وقت کرے گا جب آپ دیکھ رہے ہوں گے۔گوگل کی جانب سے جیمنائی 2.5 کمپیوٹر یوز ماڈل جاری کیا گیا ہے جو فی الحال پریویو ورژن ہے۔اس اے پی آئی سے ڈویلپرز ایسے ایجنٹس تیار کرسکتے ہیں جو کسی کمپیوٹر صارف کی ڈیوائس کے انٹرفیس سے براہ راست جڑ سکیں گے۔اسکرین اور اس کے عناصر کو سمجھنے سے اے آئی ایجنٹ کو کسی کمپیوٹر میں ایسا کام کرنے کا موقع ملے گا جو آپ کرسکتے ہیں۔درحقیقت ہر قسم کے ٹاسکس کسی آٹومیٹڈ ٹول سے ممکن ہوسکیں گے۔ابھی تو ایسا زیادہ تر ویب برازرز میں ہو رہا ہے مگر جلد ایسا کمپیوٹرز میں بھی ہوسکے گا۔گوگل کے مطابق یہ اے آئی ماڈل جیمنائی 2.5 پرو پر مبنی ہے اور ابھی ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم کو کنٹرول کرنے جتنا قابل نہیں ہوا۔یہ نیا اے آئی ماڈل اے آئی ایجنٹس کے ٹرینڈ کی مقبولیت کا عندیہ بھی دیتا ہے۔اے آئی ایجنٹ سے کسی صارفین چیٹ بوٹ کے باکس سے باہر نکل کر حقیقی دنیا کے کاموں کو کمپیوٹر انٹرفیس پر کرسکیں گے۔ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ پہلے ہی مختلف کام جیسے کھانا آرڈر کرنا وغیرہ کر رہے ہیں۔ایسے ایجنٹس کے حوالے سے گوگل نے تسلیم کیا کہ کمپیوٹر کنٹرول کرنے والے اے آئی ایجنٹس سے منفرد خطرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے، جیسے انہیں صارفین کی جانب سے دانستہ طور پر غلط طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے، ماڈل کے غیر متوقع رویے اور ویب ماحول میں فراڈ وغیرہ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔گوگل کے مطابق اس نے اپنے نئے ماڈل کو ان خطرات پر قابو پانے کی تربیت دی ہے اور وہ اہم کمانڈز جیسے کسی ای میل کو بھیجنے یا کچھ خریدنے کو شناخت کرسکتا ہے۔ان حالات میں ماڈل کی جانب سے خود کچھ کرنے سے قبل صارف سے تصدیق کی جائے گی اور پھر اس پر عمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں