پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے تاریخ رقم کردی

اوشیانا (سپورٹس نیوز) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔اسد علی میمن نے “سیون سمٹ” کا سفر انڈونیشیا میں اوشیانا کی بلند ترین چوٹی پونچک جایا کو سر کرکے مکمل کیا۔اسد علی میمن نے 2019 میں یورپ کی مائونٹ البرس، 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔2021 میں اسد میمن نے افریقا کی کیلیمنجرو اور 2022 میں شمالی امریکا کی مائونٹ دینالی کو سر کیا تھا۔اس کے علاوہ 2023 میں اسد علی میمن نے ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ اس سال کے آغاز میں انہوں نے انٹارٹیکا کی مائونٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں