اسرائیلی فوج کاغزہ سے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد شروع ہوگیا،اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مقررہ یلو لائن تک پیچھے ہٹ گئی ۔ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے بڑے پیمانے پر اپنے گھروں کا رخ کرلیا ۔ مقامی وقت کیمطابق دن (بارہ بجے صیہونی فورسز نے بمباری اور گولی باری روک دی،فورسز کو دفاعی پوزیشنز پرتعینات کردیا گیا،گولانی بریگیڈ غزہ کی پٹی سے نکل گئی۔ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کو گھر واپسی کی اجازت مل گئی، مقررہ ساحلی راستے پر ہزاروں فلسطینی شمالی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ مشرق وسطی کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کہتے ہیں،اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا، قیدیوں کی رہائی کیلئے اب حماس کے پاس 72گھنٹے ہیں۔ اپنے عوام سے خطاب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاحماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فورسز غزہ میں رہیں گی،پرامن طریقے سے مسئلہ حل نہ ہوا تو ایک بار پھرطاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں