پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)اشیا خوردونوش کے معیار کی جانچ کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں 123فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کے دوران 10یونٹس کو 56ہزار کے جرما نے عائد کئے گئے۔انہوں
نے بتایا کہ علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 43دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 3075لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔کریانہ سٹورز سے ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کردی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ملاوٹی کیچپ برآمد اوراشیا بغیر ڈھانپے رکھی پائی گئیں،قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف میراتھن کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں