ایف ایم 96.6علم وآگہی کا سفر جاری رکھے گا،ڈاکٹر امان اللہ ملک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ویوایف ایم96 کی گیار ہو یں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر امان اﷲ ملک اور رجسٹرار دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر زاہدہ مقبول نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض ڈائریکٹر انفارمیشن ملک مقبول احمد نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے طلبہ وطا لبا ت نے خاکے اور میوزیکل پرفارمنس بھی پیش کی جسے حاضرین نے خوبصورت سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انفارمیشن ملک مقبول احمد نے ویو ایف ایم 96.6 کی انظامیہ کو مبارکباد دی اور چینل کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر امان اﷲ ملک نے کہا کہ ایف ایم96.6 تفریح کے ساتھ ساتھ علم وآگہی کا سفر آواز کی دنیا سے آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھے گا اور اپنے سامعین تک مثبت انداز سے معلومات پہنچاتا رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد اور رجسٹرار ڈاکٹر زاہدہ مقبول نے ریڈیو کے شعبے سے وابستہ افراد میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں