فائر فائٹر ریسکیو1122کے بلال جہانگیر وٹو کا اعزاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالیہ سیلاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فائر ریسکیو بلال جہانگیر وٹو کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پچاس ہزار نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیاگیا۔ ریسکیو1122 کے جرأت مند اورفرض شناس آفیسر کو حکومت پنجاب کی جانب سے انعام کے لیے سلیکٹ ہونا فیصل آباد کے لیے اعزاز ہے۔ تفصیل کے مطابق ریسکیو1122 کے آفیسر بلال جہانگیر وٹو نے سیلاب کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دن رات آپریشن میں حصہ لیا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کی کارکردگی کو نہ صرف محکمہ نے سراہا بلکہ حکومت وقت نے بھی موصوف آفیسر کو نقدی انعام سے نوازا اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ بلال جہانگیر کو اس سے قبل گورنر پنجاب اور محکمہ کی جانب سے بہترین کی کارکردگی کی بنا پر نقدی انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری ہو چکے ہیں۔ بلال جہانگیر وٹو کا شمار ریسکیو1122 کے ایماندار’ ذمہ دار اور فرض شناس آفیسر میں ہوتا ہے۔ سیلاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور پنجاب حکومت سے نقد انعام حاصل کرنے والے ریسکیو1122 کے بہادر آفیسر بلال جہانگیر وٹو نے بتایا ہے کہ میں اپنے ٹیم لیڈر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ ودیگر افسران کا ممنون ہوں جن کی سربراہی میں ہماری پوری ٹیم نے جانفشانی کے ساتھ دن رات سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں