پولیس کے مبینہ تشددسے نوجوان دم توڑ گیا ،لواحقین کا شدد احتجاج

چنیوٹ(نامہ نگار)پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق۔ لواحقین کا لاش ختم نبوت چوک میں رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ڈی پی او عبداللہ احمد کا نوٹس واقع کی انکوائری کروانے کا حکم تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تھانہ سٹی کے علا قے بھٹو کالونی کا رہائشی بائیس سالہ نوجوان پولیس حراست میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جان بحق ہوگیا ورثا کے مطابق خاتون کو چھیڑ خانی کے الزام میں نوجوان عاقب کو گرفتار کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاپولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان عاقب کی حالت غیر ہوگئی جسے الائیڈ سپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ورثا کا درزی عاقب مقتول کی لاش ختم نبوت چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ جاری تمام شہروں کو جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن نوید مرتضی کو میرٹ پر انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ کہ واقعہ میں ملوث کسی بھی اہلکار کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں