رقم واپس مانگنے پر2 افراد کا خاتون پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)ویزہ کیلئے دی گئی رقم واپس مانگنے پردوافرادنے خاتون کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔چک نمبر350ج ب کی سمیرا بی بی نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کر ایاکہ اس نے ساجدہ وغیرہ کو ویزہ کے نام پر رقم دی ہوئی تھی جن کی واپسی کا تقاضہ کر نے پر ملزمان نے اس کو تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیاشورواویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان فرارہو گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں