کے پی میں دہشتگردی سیاسی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی ریاست کے خلاف ایجنڈا تیار کرکے اپنی خواہشات پوری نہیں کر سکتے نہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کو اداروں کے خلاف سہولت نہیں مل سکتی ہے-وہ اداروں کے خلاف تصادم ریاست کے خلاف بیانئے پرچل رہے ہیں-کے پی میں ہونے والی دہشت گردی سیاسی گٹھ جوڑکا نتیجہ ہے-ان کاکہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں دہشت گردی روکنے کے لیے کرداراداکرناچاہئے پاک فوج کے جوان ملک کی سلامتی اورعوام کی جان ومال کے لیے جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں ایسے حالات میں بانی پی ٹی آئی نے ایسے شخص کو وزیراعلی نامدکردیاہے جو کہتا ہے عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں-انہوں نے کہا کہ ریاست اورعوام کو ایک فردکے فیصلوں پر نہیں چھوڑاجاسکتا ریاست سے بڑاکوئی نہیں-9 مئی کے کرداروں اور سہولت کاراپنے انجام کوپہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دورمیں دہشت گردی کاخاتمہ ہوگیاتھامگرپی ٹی آئی کے دورحکومت میں دہشت گردوں کوجگہ اورسہولت ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں